لاہور: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان پاورشیئرنگ کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے ابھی وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایسی وزارتیں چاہتی ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل کر سکے۔









