پاکستان سپرلیگ کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو8 رنز سے شکست،وین ڈر ڈیوسن کی شاندار سنچری رائیگاں۔
پشاور زلمی کی جانب سے اچھی بائولنگ دیکھنے کو ملی جس کے باعث لاہور قلندرز کے دنوں اوپنر 38 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسکوربڑھانے کی ذمہ داری وین ڈر ڈیوسن کے حصے میں آئی۔
جنوبی افریقی بلے باز نے شائے ہوپ کے ساتھ مل کر شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور تیز ترین طریقے سے 100 تک پہنچایا تاہم ان کا ساتھ کوئی بھی ساتھی بلے باز نہ دے سکا۔
وین ڈر ڈیوسن 104 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آئوٹ رہے جس میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2 جب کہ والٹر،سلمان ارشاد اور لیوک ووڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
قذاتی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی پراعتماد اندز میں کیا،کپتان بابراعظم نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر شاندار پارٹنرشپ قائم کی،دونوں بلے بازوں نے گرائونڈ کے چاروں اطراف بائونڈریاں لگائی اور مجموعی اسکور تیزی سے آگے بڑھایا۔
136 رنز کے اسکور پر بابراعظم 48 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے اور نصف سنچری سے محروم ہوگئے،ا ن کے بعد آنے والےرومن پوویل نے تیز ترین 46 رنز بنائے تاہم وہ بھی نصف سنچری سے محروم رہے۔
صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ جہانداد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
لاہور قلندرز نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، لنڈے اور حارث رؤف کی جگہ محمد عمران اور کارلوس براتھویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے فاست بولر حارث رؤف کندھے کی تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے باقی تمام میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔
لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں ابتک چار میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کی آخری گیند پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب پشاور زلمی ابتک اپنے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے ناکامی کا سامنا رہا اور ایک میچ میں کامیابی ملی۔
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی ۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے تھے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم میدان میں اتری لیکن کیرن پولارڈ اور شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 58 اور 39 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں کپتان شان مسعود 10،محمداخلاق 7، جیمز وائن 8، محمد نواز 15، ڈینئل سیمز7 ، عرفان خان 13 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔









