263

وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کا اعلان

مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کا حکم دیتے ہوئے فوری پلان طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے 5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں ، عارضی اقدامات کافی نہیں ہیں۔ مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے۔ گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضح کیا جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا ئےخورونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں۔ گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔ مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی پی، سیکریٹرز پولیس حکام اور دیگر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب پولیس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب میں مریم نواز شریف نے کہا کہ میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔ صرف میرٹ اور انصاف ہونا چاہیے۔ تھانوں کی شکل وصورت بدلنا کافی نہیں ، رویے بدلنا ہونگے۔ پولیس سسٹم سے متعلق کئے وعدے ہر صورت پورے ہوں گے ۔پولیس میں رشوت کا کلچرہر صورت ختم کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔اچھے پولیس افسروں کی قدر کرتے ہیں۔اچھرہ میں خاتون کی جان بچانے والی آفسر سے ملنا چاہوں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز 220 ووٹ لے کر اس عہدے کیلئے منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب نے صفر ووٹ حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں