493

ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

مسلم لیگ 108 نشستوں کیساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق حکومت سازی کے ابتدائی دو مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کے حلف کے بعد سپیکر کا بھی انتخاب ہوگیا ہے۔ قائد ِایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ اتوار ہوگی ۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم ، ق لیگ ، استحکام پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی پر مشتمل اتحاد کو سردست برتری حاصل ہے ۔

حکومتی بنچوں پر اتحادیوں کی ممکنہ تعداد 208 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن 108 نشستوں کیساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی ہے۔مسلم لیگ ن 75 جنرل نشستوں پر کامیابی ہوئی ، 9 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تعداد 84 ہو گئی۔ 4 اقلیتی اورخواتین کی 20 مخصوص نشستیں ملنے کے بعدن لیگ اس وقت 108 نشستوں کیساتھ ایوان زیریں میں سر فہرست ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، 2 اقلیتی اور 12 خواتین کی مخصوص نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 68 ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے17 امیدوار کامیاب ہوئے ، 1 اقلیتی نشست اور خواتین کی 4 نشستیں ملنے کے بعد ان کی نشستوں کی تعداد 22 ہے ۔ چار جنرل اورخواتین کی 1 مخصوص نشست کے بعد ق لیگ کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 5 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں