332

شہباز شریف وزیراعظم منتخب: آج حلف اٹھائیں گے

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف وزیراعظم منتخب، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کا پروگرام سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں شروع ہوگا، وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل جبکہ نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کو اراکین اسمبلی نے 201 ووٹ دے کر وزیراعظم منتخب کیا۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو حکمران اتحاد کے 201 اراکین نے سپورٹ کیا جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمرایوب 92 ووٹ حاصل کرسکے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں