نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کا تین بار تختہ الٹا گیا مگر انہوں نے پاکستان کے مفادات کیخلاف کیخلاف بات کرنے کا سوچا بھی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بننے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے کہا ہماری قیادت اور ہم نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کہا پاکستان کھپے، نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول زرداری نے کبھی پاکستان کے مفاد کے خلاف بات نہیں کی۔
شہبازشریف بولے کہ پی ٹی آئی کی باری آئی تو پوری اپوزیشن کو سلاخوں کے اندر ڈال دیا ، خواتین اور بچوں کیلئے انتہائی گرے ہوئے الفاظ استعمال کیے، پاکستان کی افواج کیخلاف زہر اگلا، 9مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کیے، سانحہ 9مئی کے مجرم ہر صورت قانون کا سامنا کرینگے، جو لوگ شریک جرم نہیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔
نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مطلب ہے آپ کو اپنے آئینی اداروں اور پارلیمان پر اعتبار نہیں، اس سے بڑھ کر ملک دشمنی کیا ہوگی، آئیں بیٹھیں ملکر مشاورت کریں اور بہتر انتخابی نظام قائم کریں، ہم ملکر فیصلہ کرلیں تو ہمالیہ سے بلند اورسمندر سے گہرے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، مگر ہمیں پہلے بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ چیلنجز ہیں کیا۔
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ملک کا بجٹ 17ہزار ارب ہے، صوبوں کو دیکر صرف 7ہزار ارب بچتے ہیں، قومی اداروں کا خسارہ 600ارب ہے اور ہر سال ایک ہزار ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، میں بجلی چوری کی بار کررہا ہوں گھڑی چوری کی نہیں، مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں مگر ہمیں مینڈیٹ مسائل حل کرنے کا ملا ہے، قوم سے ایثار اور قربانی کی ایسی توقع نہیں کرونگا جس کے مثال ہم خود نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے قرضوں کا حجم 800ارب ہوچکا ہے، بجلی اور ٹیکس چوری قوم کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جس کا سارا بوجھ غریب آدمی آٹھاتا ہے، ہم اس کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مہنگائی میں کمی اور روزگار میں اضافہ کریں گے، قرض آہستہ آہستہ ختم کریں گے، معاشی میدان میں کم از کم 5لاکھ نوجوانوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کی خصوصی تربیت دینگے، چھوٹے کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کیے جائیں گے۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ فلسطین غزہ اور کشمیر میں قتل عام کا بازار گرم ہے، اسرائیل نے بدترین بمباری اور ظلم کی انتہا کر دی ہے، پورے پاکستان کو کہتا ہوں آج ہم اکٹھے ہو جائیں۔









