230

عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی

عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی
بانی تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی کابینہ کیلئے 7 ناموں کی سفارش، دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دے دیا گیا، خیبرپختونخواہ کابینہ کا اعلان جلد متوقع ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی ۔
منظوری وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دی گئی ۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلان جلد متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے مجموعی طور پر سات نام وزیراعلی خیبرپختونخوا کو کابینہ میں شامل کرنے کے دیئے ، دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دیا گیا ، بانی تحریک انصاف نے کابینہ کے لیے نام پشاور سمیت تمام ضلعوں سے اہم ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی ،بانی تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری ، صحت ، تعلیم اور پولیس میں ریفارمز پر زور دیا ،سونامی بلین ٹری منصوبے کو فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کی ، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سینیئر وزیر ہوں گے ، ابتدائی طور پر دس وزرائ تین مشیر اور تین معاون خصوصی کا اعلان کیا جائے گا ، سید قاسم علی شاہ ، خلیق الرحمان ، ظاہر شاہ طورو ، کے نام بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں