228

وزیراعظم کا پہلا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ پختونخوا نے استقبال کیا نہ ہی تقریب میں شریک ہوئے

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور غائب رہے۔ علی امین نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور نہ ہی وہ گورنر ہاؤس کی تقریب میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر پشاور تشریف لائے، گورنر ہاؤس میں انہوں نے بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے تاہم اس دوران خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور موجود نہیں تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچے جہاں گورنر غلام علی، چیف سیکرٹری ندیم چوہدری اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے ان کااستقبال کیا لیکن وزیراعلیٰ استقبال کے لئے موجود نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ کے قریبی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور پشاور میں موجود نہیں تھے بلکہ منگل کے روز اسلام آباد گئے تھے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں