308

آصف علی زرداری صدرمملکت منتخب: تقریب حلف برداری آج ہوگی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب کر لیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرمملکت منتخب ہونے پراراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ایوان میں مبارکباد پیش کی گئی۔

صدر مملکت کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 375 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ قومی اسمبلی سے محمود خان اچکزئی کو 119 جبکہ آصف علی زرداری 255 ووٹ ملے۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج نے صدرِ مملکت کا انتخاب کیا۔ صدر مملکت کے انتخابات کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔

پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ، ایوانِ زیریں یعنی قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں صوبائی یعنی خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے اراکین کی کُل تعداد 1185 ہے۔ ان میں سے سینیٹ ارکان کی تعداد 100، قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 336 جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کُل ارکان کی تعداد 749 ہے۔

قومی اسمبلی سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 255، پنجاب اسمبلی سے 43.15، سندھ اسمبلی سے 58.52، بلوچستان اسمبلی سے ایک ووٹ حاصل کیا۔ جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے ان کو 40.8 ووٹ ملے۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی سے 119 ،پنجاب اسمبلی سے 17.54، سندھ اسمبلی سے3.48، بلوچستان اسمبلی سے ان کو کوئی ووٹ نہیں مل سکا۔خیبرتاہم خیبرپختونخوا اسمبلی سے انہوں نے 7.62ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں