200

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد جہنم واصل، 3 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے وطن دشمنوں کے خلاف زبردست کاروائیاں کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں کیں ۔ 8 مارچ کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران چار دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کیا، اس کے دوران مزید چار دہشتگرد مارے گئے ۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز میں ایک اور آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر کارروائی کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دومزید دہشتگرد جہنم واصل جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں کی شناخت حضرت عمر اور دہشت گرد رحمان نیاز کے نام سے ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے ۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں