276

محمود خان اچکزئی صدارتی انتخاب کی شفافیت سے مطمئن

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن بہت ہی اچھے ماحول میں ہوئے۔ تحریک انصاف کے دوستوں کا سپورٹ کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ نہ خریدا گیا نہ ہی بیچا گیا۔ پہلے ہمیشہ انتخابات میں بکائو مال سمجھا جاتا تھا۔ ابھی کافی حد تک تبدیلی آ رہی ہے۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں ملک میں سب بیچا اور خریدا جا سکتا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس بار خیبرپختونخوا میں تمام لوگوں نے ووٹ اپنے امیدوار کو دیئے۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی سب نے اپنی اپنی جماعتوں کو ووٹ دیئے۔ اسی طرح قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی سب نے اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیئے۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان میرے کافی اچھے دوست ہیں۔ جبکہ میں 2006 ء میں حج پر گیا تو وہاں میاں صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ میں نے میاں صاحب سے کہا کہ یہ مدینہ ہے، ہم کہاں بیٹھ کر بات کریںانہوں نے کہا میں لندن جا رہا ہوں، میں بھی دو دن بعد لندن گیا،میں جب لندن گیا تو وہ وہاں سے بھی بھاگ گئے، مجھے 17 منٹ لگے میاں صاحب کو منانے میں کہ بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے شہباز کو کہا کہ مشرف نے دو بار بولا نواز نہیں شہباز شریف ۔ لیکن انہوں نے دوٹوک کہا کہ نواز شریف میرے باپ کی جگہ ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ن لیگ میں جو نواز شریف سے اور پیپلزپارٹی میں جو بے نظیر سے بغاوت کرے گا ختم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی آواز کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر پارلیمنٹ کہے کہ ہم 20 نشستیں پی ٹی آئی کو دے رہے ہیں تو کوم روک سکتا ہے۔ ان سب کا علاج نکال سکتے ہیں ، کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے سیٹیں جیتی ہیں۔ جو ان سے لے لی گئیں۔ اس کا آئین میں حل ہے جو کہ نکالنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں