198

وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، نئی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع

وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم ق کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے متعلق مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، اعظم تارڑ کو وزارت قانون اور عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔

نئی کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خانکو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مشاورت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بھی وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں