پاکستان سپر لیگ سیزن 9، لاہور قلندرز کا ٹورنامنٹ میں سفر مکمل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔
کوئٹہ کی جانب سے ہدف کا پراعتماد آغاز کیا گیا تاہم جیسن رائے اور رائلی روسو کی وکٹیں گرجانے پر لاہور قلندرز کے لیے جیت کی امید پیدا ہوئی۔
سعود شکیل نے شاندار 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔
سعود شکیل نے 100 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے،وسیم جونئیر نے آخری گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو جتوایا۔
شاہین شاہ آفریدی اور جہانداد خان کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئی۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، کپتان شاہین آفریدی نے 55 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 25، مرزا بیگ 12، شائے ہوپ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، محمد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ لی۔
لاہور قلندرز نے ایونٹ میں 9 میچز کھیلے جس میں سے 8 میچزمیں انہیں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔
اس سے قبل ہونے والے کڑے مقابلےمیں اسلام آبادیونائیٹڈنےملتان سلطانزکوشکست دے کرپلےآف مرحلےکیلئےکوالیفائی کرلیا۔
اسلام آبادیونائیٹڈنے 229رنزکاہدف آخری گیندپرحاصل کرلیا،کولن منرو 84 رنزبناکرنمایاں رہے،اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے 54 رنزبنائے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر228 رنز بنائے۔









