وفاقی تعلیمی اداروں میں رمضان المبارک کےحوالےسے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کے جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات سکول صبح ساڑھے 8بجے لگے گاجبکہ سکول کی چھٹی دن ایک بجے ہوگی۔
جمعہ کے دن اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہونگے۔
ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں سکول ٹائم پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک ہوگا،سیکنڈ شفٹ کے اوقات کار دن 1 سے شام 5 بجے تک ہونگے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے رمضان المبارک کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے 2 بجے تک صارفین کو سہلوت فراہم کریں گے،رمضان المبارک میں جمعے کو بینکس صبح 8:30 بجے سے 1 بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتر کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 3:30 بجے تک ہونگے ،رمضان المبارک میں جمعے کو بینکوں کے دفتر کے اوقات صبح بجے 8:30 سے 1بجے تک ہونگے۔









