236

رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنا ہمارا پہلا امتحان ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک میں قیمتوں کا کنٹرول حکومت کا پہلا امتحان قرار دیدیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 ءتک پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یہ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

میاں محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ8 فروری کے الیکشن میں قوم نے منقسم مینڈیٹ دیا۔ ہمیں سب کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ اس مینڈیٹ کا تقاضا یہ ہے کہ ہم سب مل کر ملک کیلئے کام کریں۔اب یا کبھی نہیںکا وقت آگیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ گذشتہ 16 سال کی حکومت کو قوم نے دیکھا اور اس کا سب سے بڑا کارنامہ قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔جب نگراں حکومت آئی تو ہمارے اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔ہم سب مل کر ولولے کے ساتھ قوم کی خدمت کریں گے کیونکہ ہم قوم کی خدمت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔ اس کےکے ہاتھوںعوام بے بس ہوچکے ہیں۔ کل پہلا روزہ ہے اس لئے ہم 12 ارب روپے کا رمضان پیکج عوام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں