259

بلوچستان میں طوفان اورشدید بارشیں، متعدد مکانات زمین بوس

بلوچستان میں گرد وغبار کا طوفان اور موسلا دھار بارشیں، دالبندین میں مٹی کے طوفان نے ہر شے دھندلا دی۔ طوفانی ہواؤں سے متعدد مکانات کی دیواریں اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔

مٹی کا طوفان تھما تو مختلف شہروں میں بارش نے تباہی مچادی۔ نوشکی میں سیلابی ریلے سے ریلوےٹریک میں شگاف پڑگئے۔ دن کے وقت اندھیرا چھا گیا۔ گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ نوشکی میں سیلابی ریلے سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےمختلف اضلاع میں موسلادھاربارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ کوئٹہ، چمن، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، زیارت، گوادر، چاغی، کو ژک ٹاپ ، ژوب، سبی، نو شکی اورخضدار سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشیں ہوئیں۔

دوسری جانب سندھ کے علاقے میہڑ میں بھی گردوغبار کا طوفان آیا جس کے بعد بادل خوب برسے۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، قمبر، ٹھُل اور خیرپور ناتھن شاہ سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے مواصلاتی نظام جواب دے گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں