معاشی چیلنجز کے پیش نظر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ِمملکت نے یہ فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی









