راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔









