وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سےصوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔
سنو نیوز ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں شخصیات کی جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خوشگوار موڈ میں علی امین گنڈا پور کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا میں نئے چیف سیکرٹری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہاب علی شاہ کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈذ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 1500 ارب روپے کے جو واجبات ہیں ان کو بھی کلیئر کیا جائے۔









