201

وزیراعظم کا کابینہ اراکین کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ جی ایچ کیو کا اہم دورہ کیا۔ جہاں ان کی پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں