محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق شہر قائد میں دن میں گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے امکان ظاہر کیا ہے۔









