یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے مہنگی بولی کے باعث 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان کے دوران چینی کی ممکنہ قلت پر قابو پانے کیلئے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا تاہم مہنگی بولی کے باعث کارپوریشن نے ٹینڈر منسوخ کردیا-









