221

بشری ٰبی بی کی طبی رپورٹ ،بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ عیاں

عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک اور حربہ ناکام،بشری ٰبی بی کی طبی رپورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ عیاں کر دیا۔

تفصیلات کے طبی معائنے میں بشری ٰ بی بی کی کوئی بیماری ثابت نہیں ہوئی ،بشری ٰبی بی کو کھانا نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے، بشری بی بی کا وزن کم ہوا تھا جو اب واپس آ چکا ہے۔

طبی معائنہ کے مطابق بشری ٰ بی بی کو صرف خراب ذائقے اور پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہے،،بشری ٰ بی بی آنکھوں کا چیک اپ نہیں کروانا چاہتیں، کوئی درد نہیں ہے۔

دوسری جانب عظمی بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں زہر دینے یا ٹوائلٹ کلینر کے قطرے کھانے میں ملانے کو کوئی شواہد نہیں ملے۔

طبی رپورٹ میں حقیقت عیاں ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ ان کی طبعیت 100 فیصد ٹھیک نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے۔ دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا ،ابھی طبعیت بہتر ہے۔ اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بشریٰ بی بی میں ابھی فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔ ابھی بھی ان کی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں ہے۔ اس لیےبشریٰ بی بی کے تفصیلی ٹیسٹ ہونے چاہیں۔امید ہے جلد ٹیسٹ کی اجازت مل جائے گی، ٹیسٹ کے بعد فائنل ہو گا کہ آخر کیا وجہ بنی؟

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”القادر ٹرسٹ کیس “کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ ان کے کھانے میں باتھ روم صاف کرنے والامحلول ملایا جا رہا ہے۔ لیکن صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کا ہم کہیں سے بھی ٹیسٹ کرانے کو تیار ہیں۔

سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔ وہ کئی دنوں سے معدے اور سینے میں تکلیف محسوس کر رہی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے الزام عائد کیاتھا کہ مجھے شہد میں کچھ ملا کر کھلایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں