وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی تحقیقات ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز خط کے معاملے پر تصدق جیلانی کی مشاورت سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا، کابینہ کی منظوری کے بعد انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا، ججز کے خطوط کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے پر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام بہت ضروری ہے، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے وزیر خزانہ نیویارک جائیں گے، کوشش ہے معاشی مسائل جلد حل کریں، معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں ہم نے بھرپور میٹنگ کی ہے ان وزراتوں سے جن کی ذمہ داری ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی ہے، اس میں ایس آئی ایف سی کا ایک کلدی کردار بھی ہے، میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں ان وزارتوں کا سیکٹورل ریویو کروں گا تاکہ ان کے مسائل کو تیزی سے حل کریں اور ملک کے چیلنجز سے نمٹنیں، ہمیں مہنگائی، بیروزگاری میں کمی لانے کے لیے دن رات کاوشیں کرنی ہیں اور ہم تیزی سے قدم اٹھا رہے ہیں









