175

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کے بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پمز اسپتال کے 4 سینیئر ڈاکٹروں نے جمعرات کو بنی گالہ سب جیل میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا، اسپتال کی ٹیم گیسٹرولوجسٹ،آنکھ اور کان کے اسپیشلسٹس پر مشتمل تھی۔

ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے بتایا تھاکہ تقریباً ڈھائی ماہ قبل کھانے کے بعد سینے میں جلن محسوس ہوئی،کچھ روز تک منہ کا ذائقہ بھی خراب رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو معدے میں جلن، ہونٹوں کی سوجن اور آنکھوں میں پانی آنے کی شکایت تھی۔

رپورٹ کے مطابق طبی معائنہ میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی جس کی بشریٰ بی بی نے شکایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں