201

آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹرز کو دیے جانیوالے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرزکو 7 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی کرکٹرز کو اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں