208

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

ٹکٹ ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ملتان ،پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

شائقین کسی بھی نامزد کردہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدے گئے درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں