لاہور: باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگئے، دنوں کا تعلق ٹوپی گینگ سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ٹوپی گینگ کے کارندے شاہدرہ ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، ڈکیتوں نے مزاحمت پر گزشتہ روز باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا۔
جاں بحق انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والد کے سامنے بیٹی کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔









