لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔ خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گے۔ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ خدیجہ شاہ کو گرفتار کر کے 16 اپریل کو پیش کیا جائے۔









