مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، حکومت ایک بار پھر سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کو تیار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیسری عالمی جنگ کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کے بعد حکومت پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔









