بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اداکار کو ایک اور دھمکی دی ہے۔
گزشتہ روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 مشتبہ افراد میں سے ایک کا تعلق گروگرام سے ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی نےفائرنگ کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر قبول کرلی ہے، جس کے بعد اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انمول بشنوئی کے نام سے منسوب ہندی میں درج فیس بک پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی گئی ہے۔









