مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی









