لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے صحیح نتائج پر پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ زاہد حامد خود استعفیٰ دینے پر تیار تھے لیکن اُس وقت تک ذہن بن چکا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آپریشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اورایجنسیز کی رائے تھی کہ آپریشن کے نتیجے میں اموات ہونگی، آپریشن کرنے کے بعد بھی زاہد حامد کے استعفے والی بات ہی ماننی پڑی۔









