220

اسرائیل نے ایران پر میزائل داغ دیئے

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے اصفہانی ایئر پورٹ پر میزائل داغ دیے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی، کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہے، حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق شام اور عراق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ اصفہانی اسٹریٹجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں