دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ ،کسٹم کے چار اہل کار جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کاافسوسناک واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا ،پولیس کے مطابق کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا کہ اسی دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
دہشت گردوں کے حملے میں چار کسٹم اہلکار وں کے ساتھ ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی ،جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیربھی زخمی ہوگیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں اور ایک بچی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہاراور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا چارکسٹمز اہلکاروں اور ایک راہگیر بچی کی شہادت پر اظہار افسوس۔









