234

وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے، انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے واضح ہوتے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے، معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں