پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے گزشتہ رات گیارہ بجے سے رات سوا بارہ بجے تک بنی گالہ میں تفصیلی طبی معائنہ کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دیا









