205

وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کی، انہوں نے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں۔شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اپنے محکمے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے کابینہ کے ایجنڈے اور سمریاں لیک کرنے پر پابندی لگا دی۔سیکرٹری کابینہ نے وارننگ دی کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا، انہوں نے کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں