جنوبی پنجاب میں تیزی سے بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 18 اپریل سے جاری بارشوں کی وجہ سے 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرنا تھی تاہم گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دی ہے، اس حوالے سے چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے ۔









