وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب جاری، شہبازشریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔
ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے شہبازشریف سعودی عرب میں جہاں پر انکی عالمی رہنماؤں اور خصوصی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے، بل گیٹس نے پولیو کے حفاظتی قطروں اور پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی تعریف کی اور اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔









