ایک حالیہ ٹاک شو کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں ایک مضحکہ خیز کہانی شیئر کی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ اپنے روزمرہ کے معمولات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں دن میں 26 گھنٹے کام کرتا ہوں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نے حیران ہوکر پوچھا کہ اضافی 2 گھنٹے؟ جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں ان 2 اضافی گھنٹوں میں سوتا ہوں۔









