اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔









