لاہور: اینٹی کرپشن ٹیم نے تھانہ اسلام پورہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق تھانہ اسلام پورہ لاہور میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمضان نے ایک کیس کے مدعی کے بھائی کو بے گناہ قرار دینے کیلئے رشوت لی تھی۔









