196

صدر مملکت اور وزیراعظم نے سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دے دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی پر پرتشدد واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام کہا کہ 9 مئی 2023 کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھرمیں کہرام مچایا اور سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثرہوا، پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے جبکہ حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی کوشش تھی۔

آصف علی زرداری نے مسلح افواج اوراس کے اداروں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں، 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں