203

کشمیری عوام کے مسائل: وزیراعظم نے 23 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تئیس ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِاعظم شہبازشریف کیے زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تئیس ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے گندم خریداری کے حوالے سے ہدایات پرعمل نہ کنے اور غفلت برتنے پرپاسکوکےمنیجنگ ڈائریکٹراورجنرل مینجر پروکیورمنٹ کومعطل کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ گندم خریداری کے پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی؟وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے۔ پاسکو چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کروائی

گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں