سکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ سرکاری و نجی اسکولز کا چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون سے 14 اگست تک سکولوں میں چھٹیاں ہونگی۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گرمی کے باعث سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔ سکول اب صبح 7 بجے لگیں گے اور 11 بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز چھٹی صبح ساڑھے دس بجے ہوگی









