223

وزیراعلی کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

تیل کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم ، تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا۔

لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے۔

بریفنگ کے مطابق لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی، ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے اعلی اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں