186

این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا

حلقہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا ہے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک تیمور الطاف دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے 85 ہزار 863 ووٹ حاصل کئے اور تاریخی فتح حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 52 ہزار354 ووٹ حاصل کئے۔

علی قاسم گیلانی اپنے مد مقابل سے 33 ہزار 509 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے، غیر سرکاری نتائج میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ملتان کے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ورکرز گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں