205

حکومت اوگرا کو اختیار دیکر خود کو گیس ٹیرف کے نفاذ سے الگ کرلے: آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایک مرتبہ پھر حکومت کی جانب سے اوگرا کو گیس کی فروخت کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اب اپنے آپ کو ٹیرف کے نفاذ کے معاملے سے الگ کرلینا چاہیے۔

سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق اس سے گیس کے گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے میں مدد ملے گی جو اب 29 ہزار ار روپے تک پہنچ چکا ہے۔

آئی ایم ایف نےحکومتی عہدیداروں کو یہ بھی یاد کرایا کہ یکم جنوری تک اداروں کی اپنی کھپت کے بجلی گھروں کےلیے بھی گیس کے ٹیرف آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کے برابر لا یاجانا ہے۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ ’ نگرا ں حکومت کے دور میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے ایک فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے تحت اوگرا کو گیس کی قیمت فروخت کے تعین کا اختیار دیاگیا تھا اور اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی اور 40 دن میں یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ کس قسم کے صارفین کو سبسڈائز ٹیرف دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں