215

ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈکااعلان کردیا گیا،بابراعظم تیسرے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان ، اعظم خان، عثمان خان ،افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان ،محمد عامر،عباس آفریدی،نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں شامل ہونے والے عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں،حارث رؤف فٹ ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے، گروپ اے کی دیگر ٹیمیں انڈیا۔ آئرلینڈ ۔ کینیڈا اور امریکہ ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے۔ 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں